حیدرآباد-30نومبر[اعتماد نیوز]
لوک سبھا میں آج عدم برداشت پر بحث کے دوران سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر ایک متنازعہ بیان دینے کا الزام لگایا ہے. محمد سلیم نے ایک میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ملک کو 800 سال بعد ایک ہندو حکمران ملا ہے.
اس بیان کو لے کر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ ہو گیا. راجیو پرتاپ روڈی نے کہا کہ جب تک اس بیان کی سچائی کی تصدیق نہیں ہوتی محمد سلیم اپنا بیان واپس لیں. خود وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا. مرکزی وزیر داخلہ راج
ناتھ سنگھ نے محمد سلیم نے کہا کہ وہ محمد سلیم کے بیان سے کافی تکلیف پہونچی ہے.
جب سلیم نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے کہ جب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو راج ناتھ سنگھ نے '800 سال بعد ہندو حکمران کی بات کہی تو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس پر سخت اعتراض کیا راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ بات کہاں کہی، ثبوت دیں ، دوسری صورت میں ایوان سے معافی مانگیں.
ہنگامہ مچنے کے بعد سلیم نے کہا کہ میرا ارادہ کسی کو چوٹ پہنچانے کا نہیں تھا. میں نے ایک میگزین کے حوالہ سے یہ بات کہی تھی. حکومت میگزین میں شائع بیان کی انکوائری کروائے. بی جے پی کے ارکان نے ہنگامہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک اس بیان کی جانچ ہو، تب تک اس بیان کو واپس لیا جائے.